Maktaba Wahhabi

110 - 130
اللہ تعالیٰ نے دین کی دعوت دینے والے کوبہترین آدمی قراردیا ہے، فرمایا : ﴿وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا اِِلَی اللّٰہِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَّقَالَ اِِنَّنِی مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ﴾ (فصلت :۳۳) ’’اس سے بڑھ کر اچھی بات کس کی ہوگی جس نے اللہ کی طرف لوگوں کو بلایا اور خود نیک اعمال بجا لائے ، اور کہا کہ میں مسلمان ہوں ۔‘‘ دیکھیں کہ آپ نے اس کار خیر میں کتنا حصہ لیا ہے ؟ دعوت دین کا فائدہ: دعوت حق میں اقوام کی بقاء اور نجات کا راز،امن وسلامتی، اور ہر قسم کی خیرو برکت ہے۔اللہ تعالیٰ میں فرماتے ہیں : ﴿ وَ مَا کَانَ رَبُّکَ لِیُہْلِکَ الْقُرٰی بِظُلْمٍ وَّ اَہْلُہَا مُصْلِحُوْنَ﴾ (ہود: ۱۱۷) ’’اللہ تعالیٰ ہر گز کسی بستی کو ہلاک کرنے والے نہیں جب تک کہ بستی والے اصلاح کا کام کرتے ہوں ۔‘‘ انبیاء کے وارث اور ان کی دعوت کو پھیلانے والے کی وجہ سے مسلمان بہترین امت ہیں ۔اور یہ شرف اسی وقت مل سکتا ہے جب ہم یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔ فرمایا: ﴿ کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ﴾ (آل عمران:۱۱۰) ’’ تم بہترین امت ہو ،تمہیں نکالا گیا ہے کہ تم لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے اور برائی سے منع کرتے ہو، اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔‘‘ تہذیب نفس : فرمان الٰہی ہے:
Flag Counter