Maktaba Wahhabi

124 - 130
’’بزرگوں کی مشابہت کرو، اگرچہ تم ان جیسے نہیں ہو، کیونکہ بزرگوں کو مشابہت اختیار کرنے میں کامیابی ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرنے پر انعام : ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام کی مجلس میں کہا: (( قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ :الْمُتَحَابُّونََ فِي جَلَالِي لَہُمْ مَنَابِرٌ مِنْ نُوْرٍ یَغْبِطُہُمُ النَّبِیُّونُ وَالشُّہَدَا)) (سنن الترمذي) ’’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :’’ میرے جلال سے محبت کرنے والوں کے لیے نور کے منبر ہوں گے جن پر انبیاء اور شہداء بھی رشک کریں گے۔‘‘ جناب لقمان حکیم رحمہ اللہ نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایاتھا: ’’میرے بیٹے! ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا جو اللہ تعالیٰ کو یاد کر رہے ہوں ؛ اگر تو اہل علم کے ساتھ ہوگا، ان کا علم تجھے نفع دے گا، اور اگر جاہل ہوگا، وہ تجھے علم کی بات سکھائیں گے؛ اور ان پر جو رحمتیں اور رزق نازل ہوگا، اس میں تیرا بھی حصہ ہوگا، اور ایسی قوم کے ساتھ مت بیٹھ جو اللہ کو یاد نہیں کرتے، کیونکہ اگر تو عالم ہوگا تو تجھے تیرا علم نفع نہیں دے گا، اور اگر جاہل ہوگا، تو تیری جہالت کو اور زیادہ کردیں گے، اوراگر ان پر لعنت یا اللہ کی ناراضگی نازل ہوئی تو تیرا شمار بھی ان میں ہوگا۔‘‘ (سنن الدارمی) اللہ تعالیٰ کے نام یاد کرنا : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ بیشک اللہ تعالیٰ کے ننانوے(یعنی ایک کم سو) نام ہیں ،جس نے ان کو یاد کرلیا ،وہ جنت میں داخل ہوگا۔‘‘ (متفق علیہ) مطلب یہ ہے کہ ان پرایمان رکھنا، ان کو یادکرنا، اور ان کے مقتضی کے مطابق عمل کرنا۔
Flag Counter