Maktaba Wahhabi

92 - 130
’’ کہہ دیجئے! زمین میں چلو پھرو اور دیکھو کہ مجرمین کا انجام کیسا ہوا۔‘‘ یہ غور وفکر تعمیری اور اصلاحی ہوناچاہیے تاکہ اس سے استفادہ ممکن ہو۔ علم حاصل کرنا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو ایسی راہ پر چلا جس میں وہ علم تلاش کررہا تھا ،اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کردیتے ہیں ۔‘‘ نور علم سے ہی انسان اپنے رب کو پہچانتااور اچھے اور برے کی تمیز حاصل کرتاہے ۔ ارشادالٰہی ہے : ﴿وَ لٰکِنْ کُوْنُوْا رَبّٰنِیّٖنَ بِمَا کُنْتُمْ تُعَلِّمُوْنَ الْکِتٰبَ وَ بِمَا کُنْتُمْ تَدْرُسُوْنَ﴾ (آل عمران: ۷۹) ’’مگر تم سارے اللہ والے بن جاؤ ، بسبب اس کتاب کی تعلیم حاصل کرنے اور بسبب اس کے سکھانے کے ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اور بیشک فرشتے طالب علم کے فعل رضامندی سے اس کی راہوں میں اپنے پر بچھا دیتے ہیں ،اور بیشک عالم کے جو کچھ آسمانوں میں ہے ، اور جو کچھ زمینوں میں ہے سب مغفرت کی دعا کرتے ہیں ، یہاں تک کہ مچھلیاں سمندر میں اس کے لیے دعا کرتی ہیں ۔‘‘ (رواہ أبوداؤد، ابن ماجہ ، ترمذی) نیکی کے سفر میں صالحین کی صحبت اختیار کریں ۔کیونکہ اس میں ہر طرح کی سعادت ہے ۔ دن میں کثرت کے ساتھ سونا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَجَعَلْنَا نَوْمَکُمْ سُبَاتًاo وَّجَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاo وَّجَعَلْنَا النَّہَارَ
Flag Counter