Maktaba Wahhabi

129 - 130
یتیم کی کفالت کیجئے: وہ بچہ جس سے اللہ تعالیٰنے باپ کی شفقت کا سایہ چھین لیا ہو وہ یقیناً ہم سب کے پیارو محبت کا مستحق ہوتا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَنَا وَکَافِلُ الْیَتِیْمِ فِيْ الْجَنَّۃِ ہَکَذَا، وَأَشَارَ بِإِصْبَعِہٖ السَّبَابَۃِ وَالْوُسْطٰی وَفَرَّجَ بَیْنَہُمَا۔)) (بخاری) ’’ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ایسے ہوں گے-یہ فرما کر- آ پ نے اپنی انگشت شہادت اور درمیانی انگلی سے اشارہ کیا، اور ان کے درمیان خلا پیدا کیا۔‘‘ اس ستم زدہ دور میں جب مختلف جگہوں پر مصائب اور مظالم کا شکار ہیں ۔ہزاروں بیوائیں ، اور یتیم بچے رل رہے ہیں ۔ عیسائی اور دیگر لا مذہب ادارے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان معصوم لوگوں کو شکار کررہے ہیں ۔ اورکئی ایسے بھی جو اپنی مجبوری کی وجہ سے ان کی گود میں گررہے ہیں ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا کرم ہے کہ اس وقت بہت ساری مسلم دینی تنظیمیں اور جماعتیں بھی اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ، اوربھر پور منظم انداز میں کام ہورہا ہے ۔آپ اپنے گھر میں بیٹھ کر دنیا کے کسی بھی ملک میں کسی تنظم کے ذریعہ یتیم اور بیوہ کی کفالت کا ذمہ لے سکتے ہیں ۔عامل اور کفیل کے لیے برابر کا اجر ہوگا۔ مخلوق کے ساتھ شفقت: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلرَّاحِمُوْنَ یَرْحَمُہُمُ الرَّحْمٰنُ، اِرْحَمُوْا مَنْ فِی الأَرْضِ یَرْحَمُکُمْ مَنْ فِي السَّمَآئِ۔)) (ابوداؤد ، ترمذی) ’’رحم کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ رحم کرتے ہیں ، تم اہل زمین پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔‘‘
Flag Counter