Maktaba Wahhabi

47 - 130
والدین اور سرپرستوں کی ذمہ داری : اے والدین اور سرپرستو ! آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ رات شروع ہوجانے پر آپ اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں اور نہ باہر رہنے دیں ، کیونکہ ارشادِ نبوی ہے : ’’ اپنے بچوں کو (باہر نکلنے سے)روک کر رکھو حتی کہ تاریکی (رات )کا پہلا حصہ گزر جائے ۔کیونکہ یہ ایسا وقت ہے کہ اس میں شیطان پھیلتے ہیں ۔‘‘ (صحیح الجامع:۲۸۲) ارشادِ نبوی ہے: ’’ جب رات (شام ) ہوجائے تو اپنے بچوں کو باہر نکلنے (پھرنے ) سے روک لو، کیونکہ اس وقت جنات و شیاطین ادھر ادھر پھیلتے ہیں ، اور جب رات کی ایک گھڑی گزر جائے تو انہیں نکلنے پھرنے دو۔‘‘ (متفق علیہ ) ایک حدیث میں ارشاد ہے: ’’ جب سورج غروب ہوجائے تو اپنے مویشیوں اور بچوں کو باہر نہ بھیجو جب تک کہ شام کی تاریکی ختم نہ ہوجائے کیونکہ سرِ شام شیطان وجنات پھیل جاتے ہیں اور شام کی تاریکی ختم ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔‘‘(صحیح مسلم ) اور ایک روایت میں ہے: ’’ اس وقت شیطان پھیلتے اور اچکتے ہیں ۔‘‘ ( صحیح الجامع:۲۷۸) مسلمانو ! اس گھڑی میں جنات و شیاطین پھیلتے اور بکھرتے ہیں تو یہ چیز اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ بچوں کو باہر نکلنے سے روک کر رکھا جائے۔ اور آج کے دور میں انسانی شیطانوں کو پھیلاؤ اور ان کی اچک پھٹک تو اور بھی زیادہ ہے جو ساری رات جاری رہتی ہے ، وہ بچوں ، نوجوانوں اور والدین کے جگر گوشوں کو اچکنے میں رات بھر مصروف رہتے ہیں تا کہ انہیں مختلف قسم کے جاذبِ قلب ونظر بے شمار امور کے ذریعے انحراف و اباحیت اور فساد و بگاڑ میں مبتلا
Flag Counter