Maktaba Wahhabi

10 - 130
حدیث دل اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ، نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِِنَا وَسَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّہْدِِہٖ اللّٰہُ فَلَامُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلا ہَادِيَ لَہٗ، وَأَشْہَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔أَمَّـا بَعْدُ : اے اللہ! تیرا شکر ہے تیری ہر قسم کی نعمتوں پر ؛ جن کی گنتی و شمارممکن نہیں ۔ تیرا شکر ہے صحت و عافیت ؛ امن و سلامتی ؛ علم و تعلیم قبولیت اور مقبولیت کی نعمت پر۔ قارئین کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ! اللہ ؛ اللہ ! اللہ تعالیٰ کی جتنی بھی حمد و ثنا تعریف و توصیف بیان کی جائے پھر بھی کم ہے ۔ اس لیے کہ اس کے انعامات اتنے ہی بیش بہا اور زیادہ ہیں ۔ان کی گنتی اور شمار ممکن نہیں ۔ ان جملہ نعمتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کسی انسان کی محنت کواللہ تعالیٰ کارگر بنادے۔ مجھ پر اللہ تعالیٰ کا یہ احسان ہوا کیا اس کریم و مہربان ذات نے میری تألیفات کو ایسی مقبولیت دے دی کہ ادھر ایڈیشن چھپتا ہے ، اور دنوں میں پبلشر کو فون کرتا ہوں تو پتہ چلتا ہے کہ ابھی پندرہ سے بیش روز نہیں گزرے کہ بازار سے کتاب ختم ہوگئی۔وللّٰہ الحمد و المنۃ۔ حالانکہ میں نہ ہی اتنا معروف انسان ہوں ،اور نہ ہی میرے جاننے پہچاننے والے یا شاگرد ہیں جو ان کتابوں کو ہاتھوں لے لیں ، مگر اتنا ضرورہے کہ اس اللہ تعالیٰ کے بندوں کی اصلاح کی فکر و تڑپ کے ساتھ لکھتا ہوں تو وہ اللہ تعالیٰ مجھے میرے گمان سے زیادہ دیتے ہیں ۔ الحمد للہ ! تحفہ و قت اور توبہ و تقوی کا معیاربہت اچھا رہا ۔اس کے ساتھ ہی کئی اور کتابیں
Flag Counter