Maktaba Wahhabi

39 - 130
کی نافرمانیوں گناہ کے کاموں اور محرمات کے ارتکاب سے بچالیا۔ اور اپنے اہل ِخانہ کو بھی مفسد اشیاء سے بچاکر اچھے کاموں میں لگالیا۔ خوش قسمت ہے وہ شخص جس نے اپنے آپ کو گمراہی کے کاموں میں لت پت ہونے سے بچالیا اور اپنے اوقات کو نفع آور امور و اشیا ء میں صرف کیا ، تحفیظ القرآن کے حلقوں میں شرکت کی علمی و شرعی دروس میں حاضری دی یا ٹیکنیکل تعلیم کے حصول میں وقت لگاکر کوئی مہارت حاصل کرلی ، اسی طرح جس نے اپنی فکری و عقلی صلاحیتوں کو صیقل کرنے پر وقت لگالیا ، غرض حرام امور و اشیاء سے بچتے ہوئے پاک و صاف افعال و اعمال میں مشغول و مصروف رہا ۔ رتجگوں کے لیے دوائیاں کھانا : مسلمانو ! رات بھر جاگنا ، اول فول بکنے میں رات گزار دینا نیند آنے پر بھی نہ سونا بلکہ اس کے غلبہ کے وقت جاگنے کی ہمت پیدا کرنا یا اس کے لیے حرام و ممنوع گولیاں یا دوائیں استعمال کرنا جو جاگتا رکھ سکیں یہ بہت بڑی بڑی آفتوں ، بیماریوں اور خوفناک نتائج کا باعث بنتا ہے ، جن کے نتیجے میں جسمانی بیماریاں ، نفساتی امراض و اضطرابات اور دماغی مسائل رونما ہوتے ہیں ،آدمی کی طبیعت میں خشکی و چڑچڑا پن آجاتا ہے ، اس کا دل اور نفس جادۂ حق سے انحراف پذیر ہونے لگتا ہے اور اس کے جسم کی رطوبتیں خشک ہونے لگتی ہیں اور وہ بدمزاج ہوجاتا ہے ، اس میں سرگرمی و نشاط معدوم ہوجاتی ہے وہ سست و بے نفس سا ہو کر رہ جاتا ہے ، نہ وہ کوئی ذمہ داری نبھانے پر تیار ہوتا ہے نہ کوئی واجب ادا کرنے کی ہمت کرپاتاہے اور نہ ہی وہ کسی کام کارہ جاتا ہے ، اور چونکہ رات بھر جاگنا باعثِ مشقت و بلا ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ دن کے وقت ایسا شخص اپنے فرائض و واجبات کو ادا کرنے کی اپنے اندر ہمت نہیں پاتا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ راتوں کا جاگنا باعث ِ مشقت اور بوجھل کام ہے ۔‘‘(سنن دارمی ) آدمی رات کی چند گھڑیاں جاگنے کے لیے نیند کا مقابلہ کرتا ہے اور پھر اس کا انجام بد یہ
Flag Counter