Maktaba Wahhabi

35 - 130
سے نوجوانوں کی قوتوں کو مفید کاموں میں صرف کرنے کے لیے مختلف مفید قسم کے تفریحی پروگرام بنائیں جن میں مصروف کرکے اپنے بچوں کو اپنی گود میں اور نگاہوں میں رکھیں ۔ چند مفید وسائل و ذرائع : اس فرصت و فراغت کے اوقات و ایام کو پر کرنے کے مفیدوسائل میں سے یہ ہے کہ بامقصد و مفید کتب و رسائل کا مطالعہ کیا جائے ، وعظ و تبلیغ کی مجلسوں ،مذکرات اور لیکچرز سنے جائیں ، والدین کے حقوق ادا کریں اور ان کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں صلح رحمی کریں قرابت داروں سے رابطہ رکھیں اور مفیداجتماعی سماجی و معاشرتی سرگرمیوں میں حصہ لیں ، کوئی دستکاری یا کام سیکھ لیں ، کمزوروں ، مسکینوں ، محتاجوں اور یتیموں پر احسان کریں ، حصولِ علم کی کوشش کریں ، لوگوں کی باہمی صلح و صفائی کی بھر پور کوشش کریں ، حرمین شریفین کی زیارت کرنے اور عمرہ کرنے کی کوشش کریں ۔اور مساجد میں جو علمی دروس اور علمی کورسز کرائے جاتے ہیں وہ سب غنیمت ہیں ان سے استفادہ کیاجائے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض امور کو رضاکارانہ طور پر ادا کرنے کی ترغیب دلائی ہے مثلاً ارشادِ نبوی ہے : ’’ آپ کا ایک دوسرے سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملنا تمہارے لیے صدقہ و ثواب ہے ، آپ کا نیکی کا حکم دینا اور برائی سے کسی کو روکنا بھی صدقہ و ثواب ہے ، کسی بھولے ہوئے آدمی کی راہنمائی کرکے اسے صحیح راستہ دکھانا بھی تمہارے لیے صدقہ ہے ، راستے میں پڑے پتھر ، کانٹوں اور ہڈیوں کو ہٹانا بھی آپ کے لیے اجر و ثواب ہے ، اور اپنے ڈول کا پانی اپنے بھائی کے ڈول میں انڈیل دینا بھی اجروثواب اور صدقہ و نیکی ہے۔‘‘ [1] سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ وَ سَلَامٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔
Flag Counter