Maktaba Wahhabi

33 - 130
سرانجام دیں یا لوگوں کی کوئی خدمت کریں یا اپنے اور اپنے اہل و عیال کی جائز تفریح کا اہتمام کریں ۔ اگر امت اسی طرزِ عمل کو پوری طرح اپنا لے تو اس کے افراد کی پیداواری قوت سے علم و ٹیکنالوجی اور عوام کی خدمت کے میدانوں میں ایک انقلاب رونما ہوجائے اور ترقی کی منازل طے کرنے لگیں ۔ امام شافعی رحمہ اللہ مسلم نوجوان نسل کے لیے ایک تربیتی قاعدہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :’’اگرتم اپنے نفس کو خدمت ِ حق میں مشغول نہیں کروگے تووہ تمہیں خدمت ِ باطل میں مصروف کردے گا۔‘‘ اگر آپ اپنے نفس کو خیر و برّ اور نیکی کے کاموں میں تیزی سے نہیں چلائیں گے تو اسے آوارہ افکار و نظریات اچک لے جائیں گے ، انسان کے لیے افضل ترین طرزِ عمل یہ ہے کہ وہ اپنے لیے ایک ٹائم ٹیبل بنائے جس میں سارا وقت مصروف ہوجائے ، اور شیطان کے تمام دروازے بند ہوجائیں ، اور فراغت و فرصت کے وقت اتنی مفید فرصت بنا لے جو اس کی جسمانی اور اعصابی قوت کا باعث بنے اور اس کے بدن کو نشاط و پھرتی اور تازگی بخشے اور معاشرے کو فائدہ پہنچائے ۔ جوان خون سے استفادہ : ترقی یافتہ ملکوں اور قوموں کے افراد اپنی تعطیلات اور فراغت کے اوقات اپنے ذاتی ملکوں اور اللہ داد صلاحیتوں کو اجاگر کرنے ، اپنے افکار میں وسعت پیدا کرنے اور اپنی عقول کو جدید علوم و معارف اور آداب سے صیقل کرنے میں صرف کرتے ہیں ۔ ہم سے ہر شخص جانتا ہے کہ فراغت و بیکاری ایک واقعی مسئلہ ہے جس سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔ البتہ ہم صحیح پلاننگ اور مفید منصوبہ بندی کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے ہم اکتاہٹ سے خلاصی پا سکتے ہیں ، چھپی ہوئی رغبتوں اور صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں ، خوابیدہ و چھپے ہوئے ملکوں کو زندہ و بیدار کرسکتے ہیں اور ذاتی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں اور اچھی عادات و اطوار کو تقویت پہنچا سکتے ہیں اور نوجوانوں کو ذمہ داریاں نبھانے کی تعلیم دے
Flag Counter