Maktaba Wahhabi

118 - 130
((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ)) (مسلم:۲۶۹۱)سومرتبہ صبح کے وقت ’’اللہ کے علاہ کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کی بادشاہت ہے اور وہی تمام تعریفوں کا مالک ہے ، اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ ‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : جو انسان دن میں ایک سو مرتبہ مذکورہ بالا کلمات کہے تو اس کو پانچ فائدے حاصل ہوتے ہیں : ۱۔ اس کے لیے دس غلام آزاد کرنے کے برابر اجر ہے ۔ ۲۔ اس کے نامہ اعمال میں سو نیکی لکھ دی جاتی ہے ۔ ۳۔ اس کے سو گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ۔ ۴۔ اس کے لیے شیطان کے شر سے حفاظت کا سامان ہوجاتا ہے ۔ ۵۔ کوئی انسان اس سے بڑھ کر افضل عمل نہیں کرسکتا سوائے اس کے جو یہ کلمات زیادہ تعداد میں کہے۔ جب کہ ’’ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ‘‘ (اللہ پاک ہے ، اور اس کے لیے تعریف ہے )جو انسان یہ کلمات دن میں سوبار کہتا ہے اس کے گناہ مٹا دیے جاتے ہیں خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ۔‘‘چاہیے کہ یہ کلمات دن کے آخر میں کہے جائیں ، تاکہ اس کے دن کے گناہ معاف کردیے جائیں ۔ پس فرصت کے اوقات کو غنیمت سمجھا جائے، یہ کلمات آسان ہیں ؛ ان کا عمل بہت تھوڑا ہے ؛ مگر اس پر اجر و ثواب بہت زیادہ ہے۔ ((سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ عَدَدَ خَلْقِہٖ وَرِضَا نَفْسِہٖ، وَزِنَۃَ عَرْشِہٖ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہٖ)) (3مرتبہ صبح کے وقت) (مسلم: ۲۷۲۶) ’’میں پاکیزگی بیان کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کی، اس کی تعریفوں کے ساتھ ، اس کی
Flag Counter