Maktaba Wahhabi

117 - 130
مَلَآئِکَتَکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَ رَسُوْلُکَ۔))(ابوداؤد: ۵۰۶۹) ’’اے اللہ !یقینا میں نے ایسی حالت میں صبح کی کہ تجھے گواہ بناتا ہوں اورگواہ بناتاہوں تیرا عرش اٹھانے والے فرشتوں اور تیرے (دیگر) فرشتوں اور تیری تمام مخلوق کو اس بات پر کہ تو ہی ہے، نہیں کوئی معبود سوائے تیرے، تو اکیلا ہے، نہیں کوئی شریک تیرا، اور بلاشبہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تیرے بندے اور رسول ہیں ۔‘‘ جو شخص یہ دعا صبح یا شام چار مرتبہ پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اسے آگ سے آزاد کردے گا۔ (( اَللّٰہُمَّ مَا اَصْبَحَ بِیْ مِنْ نِّعْمَۃٍ اَوْ بِاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِکَ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ، فَلَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ)) ’’اے اللہ! صبح کے وقت مجھ پر یا تیری مخلوق میں سے کسی پر جو بھی انعام ہوا ہے،تو وہ تیری ہی طرف سے ہے۔ تو اکیلا ہے نہیں کوئی شریک تیرا، پس تیرے لیے ہی سب تعریف ہے اور تیرے لیے ہی شکر ہے۔‘‘(ابو داؤد:۵۰۷۳) جس نے یہ دعا صبح کے وقت پڑھی تو اس نے اس دن کا شکر ادا کردیا اور جس نے یہ دعا شام کے وقت پڑھی تو اس نے اس رات کا شکر ادا کردیا۔ ((بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ)) (الترمذی:۳۳۸۸۔صحیح) ’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی زمین کی ہو یا آسمانوں کی اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔‘‘ جو شخص صبح اور شام تین تین(3) مرتبہ پڑھے گا اس کو کوئی چیز تکلیف نہیں دے گی۔
Flag Counter