Maktaba Wahhabi

44 - 66
(یعنی تینوں مُعوِّذات ) پڑھ کر اپنے ہاتھوں میں پھونک مارے اور اپنے ہاتھوں کو چہرے اور جسم کے سامنے حصوں سے شروع کرکے ممکن حد تک پورے جسم پر پھیرے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت کے مطابق یہ عمل تین مرتبہ دہرائے ۔([1])ایک ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ ان تینوں سورتوں کو صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھیں تو یہ ہر چیز سے کافی ہوجائیں گی۔[2] روزانہ رات کو سورئہ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھے یا سنے ، کیونکہ صحیح حدیث میں ہے کہ جس نے کسی رات یہ دو آیتیں پڑھ لیں ،وہ اسے کافی ہوجائیں گی۔([3])ایسے میں صبح سورۃ الصّٰفٰت اور رات کو سوتے وقت سورۃ الدّخان پڑھیں یا کم از کم سنیں ، ہر تین دن میں کم از کم ایک مرتبہ پوری سورۃ البقرہ پڑھیں یا سنیں ۔ روزانہ صبح و شام سات مرتبہ یہ دعاء کریں : ((حَسْبِیَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ ، عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ))۔ [4] رات کو سوتے وقت یہ دعاء پڑھ کر سوئیں : ((بِاسْمِکَ رَبِّيْ وَضَعْتُ جَنْبِیْ ، وَ بِکَ أَرْفَعُہٗ ، فَاِنْ أَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَارْحَمْہَا وَ اِن ْ أَرْسَلْتَہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصَّالِحِیْنَ))۔ [5] اسکے ساتھ ہی یہ دعاء ضرورپڑھ کر سوئیں :
Flag Counter