Maktaba Wahhabi

18 - 66
(( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَ الْخَبَائِثِ ))۔ [1] ’’اے اللہ ! میں خبیث جِنّوں اور خبیث جِننیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ‘‘ بعض روایات میں اس دعاء کے شروع میں (بِسْمِ اللّٰہِ )کہنا بھی آیا ہے ۔ [2] اور بیت الخلاء سے نکلتے وقت یہ کہیں : ((غُفْرَانَکَ)) ۔[3] ’’اے اللہ ! میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں ۔‘‘ ۱۵- جب کسی پر غصّہ آجائے تو (( أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم ))۔پڑھیں۔[4] یعنی ’’میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، شیطانِ مردود سے ‘‘ ۱۶- جماع ( ہمبستری )کے وقت درجِ ذیل دعاء کیا کریں، آپ اور آپ کی اولاد جِنّ و شیطان سے محفوظ رہے گی : ((بِسْمِ اللّٰہِ ،الَلّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَ جَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا)) [5] ’’اے اللہ ! تیرے نام سے ، اے اللہ ! ہمیں شیطان سے بچا اور تو جو اولاد ہمیں عطا کرے ، اُسے بھی شیطان سے بچا ۔‘‘ ۱۷- ایک ضعیف روایت میں ہے کہ بِلّوں اور سوراخوں میں پیشاب ہر گز نہ کریں ۔ اور راویٔ حدیث سے اس کی ممانعت کی وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے بتایا: ’’ کہتے ہیں کہ ان میں جِنّ رہتے ہیں ۔‘‘[6] ۱۸- اگر ممکن ہو تو عَجوہ کھجور کے سات دانے روزانہ صبح نہار منہ کھا لیا کریں ۔ ایسا کرنے سے نبی
Flag Counter