Maktaba Wahhabi

15 - 66
الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنَ))۔ [1] ’’ میں اللہ کے تمام کلمات کے ساتھ اُسکے غضب و ناراضگی اور اُسکے بندوں کے شرّ اور شیطانوں کی شرارتوں اور اُن کے حاضر ہونے سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ ۱۱- اگر کسی نے روزانہ ایک سَو (۱۰۰) مرتبہ درجِ ذیل ذکر کرلیا ، تو اُسے ہر روز دس غلام آزاد کرنے ، سَو نیکیاں کمانے اور سَو گناہ مٹانے کا اجر ملے گا ،اور شام ہونے تک پورا دن وہ جِنّ و شیاطین سے محفوظ رہے گا : ((لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ ،وَہُوَ عَلیٰ کُلّ ِشَیٍٔ قَدِیْرٌ ))۔ ’’ اللہ کے سوا کوئی معبودِبرحق نہیں ہے ۔ اُسکا کوئی شریک نہیں ، تمام بادشاہی اور ہر طرح کی تعریف صرف اُسی کے لیٔے ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔‘‘ اور اسی حدیث میں یہ بھی ہے کہ اگر کسی نے ایک دن میں سَو (۱۰۰) مرتبہ یہ کہا : ((سُبْحَانَ اللّٰہِ و َ بِحَمْدِہٖ)) ۔[2] ’’اللہ اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک ہے۔‘‘ تو اسکے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے ، چاہے وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ ۱۲- حدیث میں ہے کہ اگرگھر میں داخل ہوتے ، کھانا کھاتے اور گھر سے نکلتے وقت اللہ کا ذکر کرلیں یعنی متعلقہ دعائیں پڑھ لیں تو شیطان اپنے ساتھیوں میں اعلان کر دیتا ہے کہ اِس گھر میں نہ تمہارے لیٔے رات گزارنے کی جگہ ہے اور نہ ہی کھانے کو کُچھ ہے ، اور جب گھر میں داخل
Flag Counter