Maktaba Wahhabi

13 - 66
ہاتھ پاؤں سُن ہونے لگیں گے ۔ غرض ان سب سے بچنے کی دعائیں اور طریقے اہلِ علم و تجربہ کی رائے میں درجِ ذیل ہیں : ۱- بکثرت تعوّذ :(( أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ، مِنْ ھَمْزِہٖ وَ نَفْخِہٖ وَ نَفَچثِہٖ)) یاپھر ((أَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ))پڑھنا ۔ [1] ۲- بکثرت {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم} پڑھنا حتیٰ کہ سواری ( یا خود بندہ ) ٹھوکر کھائے، دروازہ کھولے یا کوڑا کرکٹ پھینکے، تب بھی بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔ پڑھے۔ [2] ۳)- سورۃالفاتحہ کی تلاوت کرنا ۔ [3] ۴)- سورۃ البقرۃ کی تلاوت کرنا۔ [4] ۵- آیۃُ الکرسی ( البقرۃ :۲۵۵ ) کی صبح و شام تلاوت ، اِسی طرح ہر فرض نماز کے بعداور سونے سے پہلے بھی اسکی تلاوت کرنا ۔ [5] ۶)- سورۃالبقرۃ کی آخری دو آیتوں کی تلاوت کرنا ۔ [6] ۷)- مُعوّ ِذات یعنی قرآنِ کریم کی آخری تین سورتوں ( الأخلاص ، الفلق ، النّاس ) کی روزانہ تین تین مرتبہ تلاوت کرنا ۔ ([7])خصوصاً اِن تینوں سورتوں کو صبح بعد نماز ِ فجر اور شام بعد نمازِ
Flag Counter