Maktaba Wahhabi

275 - 358
زیغ و ضلال کی وہ آخری حد ہے، جس کے ڈانڈے کفر و الحاد سے ملتے ہیں، کیوں کہ ان کی بنیاد نصوصِ صریحہ، متواترہ پر ہے، جو یقینی اور قطعی ہیں اور عمار صاحب کے اپنے قول کے مطابق بھی ایسا اجماع قطعی اور یقینی ہے۔ اس کے باوجود تعجب ہے کہ وہ طائفۂ مضلّہ کی حمایت میں ان کی یقینی اور قطعی حیثیت میں دراڑیں پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ مذکورہ دلائل کی روشنی میں یہ واضح ہے کہ حدِ رجم اور عقیدۂ نزولِ مسیح کا انکار یا ان کی دور از کار باطل تاویل، کفر و الحاد ہے، جیسا کہ آپ نے اکابر علمائے دیوبند کے ان اقتباسات میں ملاحظہ فرمایا، جو عقیدۂ نزولِ مسیح کے بارے میں ہم نے نقل کیے ہیں۔ ان میں انھوں نے اس عقیدے کے انکار کو واضح الفاظ میں ’’کفر و الحاد‘‘ قرار دیا ہے اور حدِ رجم پر صحابہ کا اجماع بھی چونکہ نصوصِ صریحہ پر مبنی ہے، اس لیے اس کا بھی بطورِ حد انکار، کفر و الحاد ہے۔ اسی طرح اس گروہ کا زنا کے چار گواہوں کے ضروری نہ ہونے کا موقف صریح نصوصِ قرآنی و حدیثی کا انکار ہے جو کفر و الحاد ہے۔
Flag Counter