Maktaba Wahhabi

242 - 358
قابلِ اعتماد ماننے کی صورت میں لعان کی حیثیت ہی ختم ہوجائے گی: پھر اس کا ایک اور پہلو قابلِ غور ہے، فرض کر لو ڈی، این، اے ٹیسٹ کی رپورٹ سو فی صد درست ہے تو اس سے جہاں یہ ثابت ہوسکتا ہے کہ نطفہ باپ ہی کا ہے، لہٰذا بچہ صحیح النسب ہے، اس کا نسب باپ کے ساتھ ملایا جائے، لیکن اس رپورٹ سے اس کے برعکس یہ بھی تو ثابت ہوسکتا ہے کہ یہ نطفہ واقعی کسی زانی کا ہے نہ کہ شوہر کا، پھر کیا ہو گا؟ اگر اس ٹیسٹ کو یقین کی حد تک قابلِ اعتماد سمجھا جائے گا تو مسئلہ لعان کی ساری نوعیت ہی تبدیل ہوجائے گی۔ شریعت میں تو لعان کے بعد دونوں میاں بیوی، قذف اور زنا کی سزا سے بچ جاتے ہیں، لیکن اگر ٹیسٹ فیصلہ کن ہو گا تو پھر تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو جائے گا۔ اس صورت میں خاوند الزامِ زنا میں جھوٹا ثابت ہوا تو وہ سزائے قذف کا مستحق قرار نہیں پائے گا؟ اور اگر عورت انکارِ زنا میں جھوٹی ہوئی تو کیا وہ سنگساری کی مستحق نہیں ہوگی؟ الغرض، بات صرف الحاقِ نسب ہی تک محدود نہیں رہے گی۔ اسلام کا نظامِ لعان ہی اتھل پتھل کا شکار ہوجائے گا، بلکہ سزائے زنا میں بھی اختلال آجائے گا، کیوں کہ ٹیسٹ سے، بشرطیکہ رپورٹ صحیح ہو، یہ تو معلوم ہوجائے گا کہ نو مولود کس کے نطفے سے ہوا ہے؟ اگر نطفہ زانی کا ہے تو کیا رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے یا ہو سکے گا کہ یہ زنا بالرضا تھا یا بالاکراہ؟ زنا بالرضا میں تو زانی اور زانیہ دونوں ہی سزائے رجم کے مستحق ہوتے ہیں، جب کہ اکراہ میں عورت کے لیے معافی کی گنجایش ہے۔ علمائے اسلام کا صحیح فیصلہ: اس لیے علمائے اسلام کا یہ فیصلہ بالکل درست ہے کہ ڈی، این، اے
Flag Counter