Maktaba Wahhabi

386 - 440
مومنوں کے ماموں ہیں۔ ۳… آپ رضی اللہ عنہ نے پیغمبر علیہ السلام کی معیت میں جہاد کیا۔ ۴… خلیفہ ثانی سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں سلطنت اسلامیہ کے ایک عظیم صوبے شام کا گورنر بنایا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے بہت اچھے انداز سے حکمرانی کی اور لوگ آپ کے حسن سیاست کی وجہ سے آپ رضی اللہ عنہ سے بہت محبت کرتے تھے۔ ۵… ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو متحد کیا اور آپ رضی اللہ عنہ کے ذریعے ہی اللہ تعالیٰ نے شہادت عثمان سے لے کر حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی دستبرداری تک مسلمانوں میں بھڑکنے والے فتنوں کو ختم کیا۔ ۶… آپ رضی اللہ عنہ کے جملہ فضائل میں سے ایک آپ رضی اللہ عنہ کا کاتب وحی ہونا بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر نازل ہونے والی وحی کی کتابت کے لیے صرف امانتدار شخص کو ہی منتخب فرمایا تھا۔ ****
Flag Counter