Maktaba Wahhabi

338 - 440
ارشاد پروردگار ہے: ﴿وَ جَاہِدُوْا فِی اللّٰہِ حَقَّ جِہَادِہٖ ط ہُوَ اجْتَبٰکُمْ وَ مَا جَعَلَ عَلَیْکُمْ فِی الدِّیْنِ مِنْ حَرَجٍ ط مِلَّۃَ اَبِیْکُمْ اِبْرٰہِیْمَ ط ہُوَ سَمّٰکُمُ الْمُسْلِمِیْنَ مِنْ قَبْلُ وَ فِیْ ہٰذَا لِیَکُوْنَ الرَّسُوْلُ شَہِیْدًا عَلَیْکُمْ وَ تَکُوْنُوْا شُہَدَآئَ عَلَی النَّاسِ فَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ اعْتَصِمُوْا بِاللّٰہِ ط ہُوَ مَوْلٰکُمْ فِنِعْمَ الْمَوْلٰی وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ،﴾ (الحج:۷۸) ’’اور اللہ کے بارے میں جہاد کرو جیسا اس کے جہاد کا حق ہے۔ اسی نے تمھیں چنا ہے اور دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی، اپنے باپ ابراہیم کی ملت کے مطابق۔ اسی نے تمھارا نام مسلمین رکھا، اس سے پہلے اور اس (کتاب) میں بھی۔ تاکہ رسول تم پر شہادت دینے والابنے اور تم لوگوں پر شہادت دینے والے بنو۔ سو نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ کو مضبوطی سے پکڑو۔ وہی تمھارا مالک ہے۔ سو اچھا مالک ہے اور اچھا مددگار ہے۔‘‘ یہ امت محمدیہ علی صاحبہا التحیۃ والسلام کی فضیلت کی اور تمام امتوں کے بارے میں ان کی گواہی کے معتبر ہونے کی دلیل ہے۔ یہ ان کی فضیلت، پاکبازی اور ان کے مومن ہونے کی دلیل ہے۔ ارشاد مالک ارض و سما ہے: ﴿کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ﴾ (آل عمران:۱۱۰) ’’تم سب سے بہتر امت ہو، جو لوگوں کے لیے نکالی گئی ہے۔ تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔‘‘ یہ بھی امت محمدیہ علی صاحبہا التحیۃ والسلام کے سب سے بہترین امت ہونے کی اللہ کی طرف سے گواہی ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی صفات بھی بیان کی ہیں کہ:
Flag Counter