Maktaba Wahhabi

336 - 440
اس کے پیروکار اس علامت پر جمع ہوجائیں۔ قیامت کے دن جھنڈا رسالت مآب نبی آخر الزمان محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوگا۔ باقی تمام رسول آپ کے جھنڈے تلے ہوں گے۔ یہ آپؐ کی فضیلت کا اظہار ہوگا۔ ***** وَالْمَقَامُ الْمَحْمُوْدُ (۱) وَالْحَوْضُ الْمَوْرُوْدُ (۲) وَہُوَ إِمَامُ النَّبِیِّیْنَ وَخَطِیْبُہُمْ (۳) وَصَاحِبُ شِفَاعَتِہِمْ (۴)۔ ترجمہ…: آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقام محمود پر فائز ہوں گے۔ اس حوض کے مالک ہوں گے جس پر تمام لوگ پانی پینے آئیں گے۔ آپ تمام انبیاء کے امام و خطیب ہیں اور ان کی سفارش کرنے والے ہیں۔ تشریح…: (۱)… مقام محمود کی وضاحت شفاعت عظمیٰ کے بیان میں گزرچکی ہے۔ (۲)… حوض کی بھی ہم وضاحت کرچکے ہیں۔ (۳)… آپ تمام انبیاء کے امام ہیں۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (معراج) اسراء کی رات ان سب کو نماز پڑھائی تھی۔ اور جب تمام انبیاء اکٹھے ہوکر اللہ تعالیٰ کے پاس جائیں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے خطیب ہوں گے۔ (۴)… اس کے بارے میں گفتگو بھی مقام محمود کی تشریح میں ہوچکی ہے۔ *****
Flag Counter