Maktaba Wahhabi

335 - 440
وَلَا یُقْضٰی بَیْنَ النَّاسِ فِیْ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ إِلَّا بِشَفَاعَتِہِ (۱) وَلَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ أُمَّۃٌ إِلَّا بَعْدَ دُخُوْلِ اُمَّتِہِ (۲) صَاحِبُ لِوَائِ الْحَمْدِ۔ (۳) ترجمہ…: قیامت کے دن آپؐ کی سفارش کے بغیر لوگوں کو فیصلہ نہیں سنایا جائے گا۔ کوئی امت آپؐ کی امت سے پہلے جنت میں داخل نہیں ہوگی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حمد کا جھنڈا ہوگا۔ تشریح…: (۱) یہ باتیں آپ کے فضائل میں سے ہیں کہ: (۱)… آپؐ کی بعثت کے بعد کوئی شخص آپؐ پر ایمان لائے بغیر اور آپؐ کی عام رسالت کا اقرار کیے بغیر مومن نہیں ہوسکتا۔ (۲)… قیامت کے دن بندوں کے درمیان فیصلہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش کے بغیر نہیں ہوگا۔ جیسا کہ پہلے بیان ہوچکا ہے کہ جب میدان حشر میں کھڑے بہت عرصہ گزر جائے گا تو لوگ سفارش کے لیے انبیاء کے پاس جائیں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درمیان فیصلہ کردیں اور وہ اتنے لمبے قیام سے راحت پاسکیں۔ چنانچہ پہلے وہ آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے۔ پھر نوح، پھر ابراہیم، پھر موسیٰ، پھر عیسیٰ علیہم السلام کے پاس آئیں گے۔ لیکن یہ سب پیغمبر معذرت کرلیں گے۔ پھر سب لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں گے۔ چنانچہ آپؐ سفارش کردیں گے۔ آپ اللہ تعالیٰ کے سامنے اظہار عاجزی اور دعا کرتے رہیں گے حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ آپؐ کی سفارش کو قبول فرما کر لوگوں کا فیصلہ کردیں گے۔ لہٰذا شفاعت عظمیٰ آپ کے فضائل میں سے ہے اور مقام محمود بھی۔ یعنی جس پر تمام پہلے اور بعد والے اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ (۲)… امت محمدیہ اگرچہ سب سے آخر میں آئی ہے لیکن یہ سب سے پہلے جنت میں داخل ہوگی۔ کوئی امت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش کے بغیر جنت میں نہیں جاسکے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی جنت کا دروازہ کھولیں گے اور جنت میں داخل ہونے والی سب سے پہلی امت یہی ہوگی۔ (۳)… ’’لواء‘‘ اس علامت یا جھنڈے کو کہتے ہیں جسے امیر لشکر اختیار کرتا ہے تاکہ
Flag Counter