Maktaba Wahhabi

310 - 440
اور قیامت کے دن ہم اس کے لیے ایک کتاب نکالیں گے، جسے وہ کھولی ہوئی پائے گا۔ (کہا جائے گا) اپنی کتاب پڑھ۔ آج تو خود اپنے آپ پر بطور محاسب کافی ہے۔‘‘ ہر انسان کو اس کے اعمال سے بھری ہوئی کتاب دی جائے گی۔ وہ اسے پڑھے گا۔ مومن کو اس کی کتاب دائیں ہاتھ میں پکڑائی جائے گی۔ ﴿فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ کِتَابَہٗ بِیَمِیْنِہِ فَیَقُوْلُ ہَاؤُمْ اقْرَؤا کِتَابِیَہْ، ﴾ (الحاقہ:۱۹) ’’سو جسے اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا تو وہ کہے گا لو پکڑو، میرا اعمال نامہ پڑھو۔‘‘ سو وہ خوش ہوگا اور چاہے گا کہ لوگ اس کی کتاب کو دیکھیں۔ کیونکہ وہ خوش کن ہوگی اور جو چیز خوش کن ہوتی ہے انسان چاہتا ہے کہ لوگ اسے دیکھیں۔ ﴿اِِنِّی ظَنَنتُ اَنِّی مُلَاقٍ حِسَابِیَہْ﴾ ’’یقینا میں نے سمجھ لیا تھا کہ بے شک میں اپنے حساب سے ملنے والا ہوں۔ ‘‘ یعنی میں ایمان اور یقین رکھتا تھا کہ میرا حساب ہوگا۔ سو میں نے اس کے لیے نیک اعمال کرکے تیاری کی تھی۔ ﴿فَہُوَ فِیْ عِیْشَۃٍ رَّاضِیَۃٍ، فِیْ جَنَّۃٍ عَالِیَۃٍ، قُطُوْفُہَا دَانِیَۃٌ، کُلُوْا وَاشْرَبُوْا ہَنِیئًا بِمَا اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَۃِ، ﴾ (الحاقہ:۲۱تا۲۳) ’’پس وہ ایک خوشی والی زندگی میں ہو گا۔ ایک بلند جنت میں۔ جس کے میوے قریب ہوں گے (ان سے کہا جائے گا) خوب کھاؤ پیو۔‘‘ کافر کو اس کی کتاب اس کی پشت کے پیچھے سے اس کے بائیں ہاتھ میں دی جائے گی۔ ﴿وَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ کِتَابَہٗ بِشِمَالِہٖ فَیَقُوْلُ یَالَیْتَنِی لَمْ اُوْتَ کِتَابِیَہْ،﴾ ’’اور لیکن جسے اس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا گیا تو وہ کہے گا: اے
Flag Counter