Maktaba Wahhabi

307 - 440
اعتراف کریں گے۔ جبکہ اہل ایمان کا حساب اس طرح ہوگا کہ ان کی نیکیوں اور برائیوں کے درمیان موازنہ کیا جائے گا۔ اہل ایمان میں سے بعض ایسے بھی ہوں گے جن سے بالکل حساب لیا ہی نہیں جائے گا۔ وہ حساب اور عذاب کے بغیر ہی جنت میں داخل ہوجائیں گے جیسا کہ صحیح حدیث میں ہے کہ: ستر ہزار لوگ حساب اور عذاب کے بغیر ہی جنت میں داخل ہوجائیں گے۔[1] بعض ایسے ہوں گے جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور حساب ان پر گراں ہوگا۔ چنانچہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ نُوْقِشَ الْحِسَابَ عُذِّبَ۔)) ’’یعنی جس سے پوچھ گچھ کرکے حساب لیا گیا اسے عذاب بھی ہوگا۔‘‘[2] الغرض حساب کے اعتبار سے اہل ایمان کی درج ذیل قسمیں ہیں۔ (۱)… جن سے حساب نہیں لیا جائے گا اور وہ حساب و عذاب کے بغیر ہی جنت میں داخل ہوجائیں گے۔ (۲)… جن سے آسان حساب لیا جائے گا۔ (۳)… جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی ان پر حساب مشکل ہوجائے گا اور ان کو ان کے گناہوں کی وجہ سے عذاب بھی دیا جائے گا۔ جبکہ کفار سے حساب اس طرح نہیں لیا جائے گا کہ ان کی نیکیوں اور برائیوں کے درمیان موازنہ کیا جائے۔ کیونکہ ان کی تو نیکیاں ہوں گی ہی نہیں۔ چنانچہ ان سے حساب کے ذریعے صرف ان کے گناہوں کا اقرار کروایا جائے گا اور وہ اپنے گناہوں کا اعتراف کریں گے۔ *****
Flag Counter