Maktaba Wahhabi

166 - 440
اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں آپ کی آواز سن رہا ہوں لیکن آپ دکھائی نہیں دے رہے۔ آپ کہاں ہیں؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ((أَنَا فَوْقَکَ)) … ’’میں تیرے اوپر ہوں۔‘‘ اور اس میں اللہ تعالیٰ کی صفت علو کا اثبات ہے۔ ((وَعَنْ یَمِیْنِکَ، وَعَنْ شِمَالِکَ)) یعنی اللہ تعالیٰ اگرچہ بلندی میں ہے لیکن وہ اپنی مخلوق کو ہر طرف سے اس طرح محیط ہے کہ ان کا کوئی بھی کام اس سے مخفی نہیں۔ بلکہ اسے ان کی اطلاع ہے اور وہ انہیں دیکھ رہا ہے۔ اس حدیث میں محل شاہد یہ ہے کہ: اس میں اللہ تعالیٰ کی صفت کلام کا اثبات ہے۔ اور اس میں اللہ تعالیٰ کی فوقیت اور محیط ہونے کا بھی اثبات ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کا بلندی میں ہونا اس کے مخلوق کا احاطہ کرنے کے منافی نہیں ہے۔ *****
Flag Counter