Maktaba Wahhabi

99 - 230
واعظ اور دین کے مٹائے ہوئے نشانات کو ایک مجدد کی ضرورت ہوگی، پہلی امتوں کی طرف ایک نبی بھیج دیا جاتا تھا، لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں اور نبوت کے بعد قریب الفترۃ زمانے میں سچے خوابوں کا آپشن باقی رکھا گیا جو کہ بشارت دینے اور ڈرانے کے لئے نبوت کا ایک جزہیں ۔‘‘ (التّوضیح شرح الجامع الصّحیح : 32/203۔204) ختم نبوت اور قیصر وکسریٰ کی ہلاکت قیصر و کسری کی حکومت کا ختم ہوجانا معجزات نبوت سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق ایک پیشین گوئی فرمائی او ر وہ پوری ہو گئی، ملاحظہ ہو : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : إِذَا ہَلَکَ کِسْرٰی، فَلاَ کِسْرٰی بَعْدَہٗ، وَإِذَا ہَلَکَ قَیْصَرُ فَلاَ قَیْصَرَ بَعْدَہٗ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِّیَدِہٖ، لَتُنْفِقُنَّ کُنُوزَہُمَا فِي سَبِیلِ اللّٰہِ ۔ ’’کسری کی ہلاکت کے بعد کوئی کسری اور قیصر کی ہلاکت کے بعد کوئی قیصر نہیں ہو گا، اس ذات کی قسم، جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، آپ قیصر
Flag Counter