Maktaba Wahhabi

69 - 230
عیسی علیہ السلام کو ایک نئی شریعت کا پیشرو سمجھنا ہی غلط ہے۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث پڑھیں ، اللہ کا فرمان ملاحظہ ہو،: ﴿وَخَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ﴾، اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔‘‘ نیز فرمایا’’میں سب سے آخر میں آنے والا نبی ہوں ۔‘‘ ان احادیث کے ہوتے یہ خیال ہی نہیں کیا جاسکتا کہ سیدنا عیسی علیہ السلام کوئی نئی شریعت لے کر نازل ہوں گے، بلکہ وہ تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیرو کار بن کر نازل ہوں گے۔‘‘ (التّذکِرۃ بأحوال الموتٰی وأمور الآخرۃ : 2/792) 8. علامہ بحرق رحمہ اللہ (۹۳۰ھ) : آپ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ثَبَتَتْ نُبُوَّتُہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَقَدْ دَلَّ کَلَامُ رَبِّہِ الْمُنَزَّلُ عَلٰی أَنَّہٗ خَاتَمُ النَّبِیِّینَ، وَأَنَّہٗ مَبْعُوثٌ إِلَی النَّاسِ أَجْمَعِینَ ثَبَتَ بِذٰلِکَ عُمُومُ رِسَالَتِہٖ، وَنَسْخُ شَرِیعَتِہٖ لِسَائِرِ الشَّرَائِعِ، لِوُجُوبِ طَاعَتِہٖ وَاتِّبَاعِہٖ عَلَی الْکُلِّ : ﴿وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْإِسْلامِ دِینًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَہُوَ فِي الْآخِرَۃِ مِنَ الْخاسِرِینَ﴾ ۔ ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ثابت ہو چکی ہے،اللہ رب العالمین کا کلام منزل اس بات پر دلیل ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا ہے، اس سے ثابت ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت عام ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت نے تمام شریعتوں کو منسوخ کر دیا ہے، کیونکہ
Flag Counter