Maktaba Wahhabi

65 - 230
’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام جنوں اور انسانوں کے رسول ہیں ، خاتم النبیین ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رسالت کے شرف سے متصف کیا گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت سب سے اشرف ہے کہ آپ کی رسالت نے سابقہ تمام رسالتوں کو منسوخ کر دیا ہے، اس رسالت کے بعد کوئی رسالت نہیں آئے گی، جو اسے منسوخ کر دے۔‘‘ (دلائل النُّبُوۃ : 5/498) 5. قاضی عیاض رحمہ اللہ (544ھ) : آپ لکھتے ہیں : أَمَّکُمْ بِکِتَابِ اللّٰہِ وَسُنَّۃِ نَبِیِّکُمْ وَہٰذَا کَلَامٌ حَسَنٌ؛ لِأَنَّ عِیسٰی لَیْسَ یَأْتِي لِأَہْلِ الْـأَرْضِ رَسُولًا وَّلَا نَبِیًّا مَّبْعُوثًا، وَلَا بِشَرِیعَۃٍ جَدِیدَۃٍ؛ لِأَنَّ مُحَمَّدًا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَاتَمُ النَّبِیِّینَ، وَشَرِیعَتَہٗ نَاسِخَۃٌ لِّجَمِیعِ الشَّرَائِعِ رَاسِخَۃٌ إِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ، وَإِنَّمَا یَحْکُمُ عِیسٰی بِہَا ۔ ’’سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کتاب اللہ اور سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق امامت کروائیں گے، یہ ایک خوب صورت کلام ہے، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اہل زمین کے لئے نبی یا رسول کی حیثیت سے نہیں آئیں گے، نہ ہی وہ کوئی نئی شریعت لائیں گے، وہ شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہوں گے، کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور آپ کی شریعت قیامت تک کے لئے تمام شریعتوں کی ناسخ ہے۔‘‘ (إکمال المُعلِم بفوائد صحیح مسلم : 1/473)
Flag Counter