Maktaba Wahhabi

70 - 230
آپ کی اطاعت اور اتباع تمام لوگوں پر واجب ہے۔ (فرمان باری تعالیٰ ہے :) ﴿وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْإِسْلامِ دِینًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَہُوَ فِي الْآخِرَۃِ مِنَ الْخاسِرِینَ﴾’’جو اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرے گا، اس سے قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ روز آخرت خسارہ پانے والوں میں سے ہو گا۔‘‘ (حدائق الأنوار، ص 132) اجماع امت : قرآن، سنت، اجماع صحابہ، فہم سلف کے بیان کے بعد ذیل میں اجماع امت سے مزید گواہیاں پیش کی جارہی ہیں ، تاکہ یہ مسئلہ خوب نتھر جائے اور شک کی گنجائش باقی نہ رہے۔ بس اتنا سمجھ لیجئے کہ تاریخ کے دریچے میں کوئی ایک مسلمان ایسا نظر نہیں آتا، جو یہ عقیدہ رکھتا ہو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی کی گنجائش یا امکان باقی ہے۔ یہ شریعت آخری شریعت ہے، اس کا نبی آخری نبی ہے، نہ اس کے بعد کوئی شریعت ہے، نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی۔ اس کے بعد قیامت ہے، اس کے بعد حشر برپاہوگا۔ البتہ اس سے پہلے تیس کذاب آئیں گے، جو نبوت کا دعوی کریں گے اور کہیں گے : لوگو! آؤ، ہماری پیروی کرو اور مسلمان ان کے جھوٹ کو جان لیں گے، دلیل مانگنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی کہ بدیہیات کو دلیل سے ثابت نہیں کیا جاتا، وہ اپنا آپ خود ظاہر کردیتی ہیں اور عقیدہ ختم نبوت مسلمان کی سرشت اور حسیات میں داخل کر دیا گیا ہے، ایک مسلمان کے پاس کوئی دلیل نہ ہو، تو بھی وہ تصور نہیں کرسکتا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو نبی تسلیم کر لے۔ ع سب کچھ خدا سے مانگ لیا تجھ کو مانگ کر اٹھتے نہیں ہاتھ میرے اس دعا کے بعد
Flag Counter