7. سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ : آپ رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے : ’’درود میں اچھے الفاظ کا انتخاب کریں ، کیا معلوم وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش کیا جائے۔ لوگوں نے کہا : آپ ہمیں وہ الفاظ سکھا دیجیے۔ فرمایا : تو پڑھیں : اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ صَلَاتَکَ، وَرَحْمَتَکَ، وَبَرَکَاتِکَ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِینَ، وَإِمَامِ الْمُتَّقِینَ، وَخَاتَمِ النَّبِیِّینَ، مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ، إِمَامِ الْخَیْرِ، وَقَائِدِ الْخَیْرِ، وَرَسُولِ الرَّحْمَۃِ، اللّٰہُمَّ ابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُودًا، یَغْبِطُہٗ بِہِ الْـأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ، اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ، وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیمَ، وَعَلٰی آلِ إِبْرَاہِیمَ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجِیدٌ، اللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ، وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیمَ، وَعَلٰی آلِ إِبْرَاہِیمَ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجِیدٌ ۔ اے اللہ! تُو سید المرسلین، امام المتقین اور خاتم النبیین، جناب محمد پر رحمتیں اور برکتیں نازل فرما، جو تیرے بندے، رسول، امام الخیر، قائد الخیر اور رسولِ رحمت ہیں ۔ یا اللہ! انہیں مقامِ محمود پر فائز فرما، جس پر اولین و آخرین رشک کریں ۔ اے اللہ! محمد اور آپ کی آل پر اس طرح رحمت فرما، جس طرح ابراہیم اور ان کی آل پر فرمائی تھی، بلاشبہ تُو ہی قابل تعریف اور بزرگی والا ہے۔ اللہ! محمد اور ان کی آل کو اس طرح برکت دے، جیسے تُو نے ابراہیم اور |