۲: امام طبرانی رحمہ اللہ کے حالات اور ان کی کتب حدیث کا منہج ( ماہ نامہ محدث میں مطبوع ہے )
۳: امام دار قطنی رحمہ اللہ کے حالات اوران کتب حدیث کا منہج ( ماہ نامہ محدث میں مطبوع ہے۔ )
۴: ائمہ قراءت جرح وتعدیل کی میزان میں،دو قسط میں،( ششماہی تحقیقی مجلہ رشد قراءات نمبر ۲، ۳ میں مطبوع ہے )
۵: پچیس روزہ دورہ اصول حدیث و جرح وتعدیل ( مرکز البیت العتیق، رمضان ۲۰۱۷) میں فاضل موصوف نے کروایا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام کو مکمل رمضان جرح وتعدیل پر تحقیقی لیکچر دیتےرہے،جو بعد ازاں علمائے کرام میں بے حد مقبول ہوئے۔ اب انہیں لیکچروں پر مشتمل زیر نظر کتاب ( جرح وتعدیل کے اصول و ضوابط) آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ ارباب مدارس دینیہ سےخصوصی گزارش ہے کہ فاضل موصوف کی اس کتاب کو اپنے مدارس کے نصاب میں شامل کریں۔
۶:محدث فورم میں موصوف رکن مجلس شوری کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، وہاں ان کے بیسیوں مضامین مطبوع ہیں۔
۷:اب محترم ہمارے زیر اشراف ’’مؤسسۃ لخدمۃ صحیح البخاری‘‘ کےتحت صحیح البخاری کی کئی ایک اہم غیر مطبوع شروحات پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے اساتذہ کرام اور مادر علمی کو واقعتاً ان سے بہت سی توقعات ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ پوری فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بھائی کو صحت و ایمان اور علم وعمل سے بھرپور لمبی زندگی سے نوازے،انہیں نظر بد سے بچائے اور والدین، مادر علمی کے منتظمین اور اساتذہ کرام کےلیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین
راقم
ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی
ناظم اعلیٰ جامعہ لاہور اسلامیہ ( مرکز البیت العتیق، لاہور )
15 مئی 2017
|