Maktaba Wahhabi

385 - 438
اور اس کے متبعین کی تلبیس آشکارا ہو جاتی ہے۔ مرزا قادیانی نے مرزا سلطان محمد کی موت کی پیش گوئی کی کہ وہ اڑھائی سال کے اندر فوت ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ مرزا قادیانی نے کہا تھا کہ میرا نکاح محمدی بیگم سے ہوگا مگر محمدی بیگم کے باپ مرزا احمد بیگ نے اپنی بیٹی کانکاح مرزا سلطان محمد (ساکن پٹی) سے کر دیا تھا۔ اس پیش گوئی کے غلط ہونے پر یہ عذر پیش کیا گیا کہ مرزا سلطان محمد پرخوف طاری ہو گیا اس نے مرزا کو دعا کے لیے خط لکھے اس کے ڈرنے سے عذاب ہٹا لیا گیا، بلکہ پیش گوئیوں کے متعلق یہ معیار بھی مقرر کیا گیا کہ توبہ و رجوع سے معین عذاب ٹل جاتا ہے اور اس کے لیے حضرت یونس علیہ السلام کی پیش گوئی کو بطور دلیل پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن مرزا قادیانی اور اس کی ذریت کا یہ عذر، عذرلنگ ہے اور قطعاً ناقابلِ قبول ہے کیوں کہ قومِ یونس سے عذاب تو ان کے ایمان لانے کی بنا پر ہٹایا گیا تھا، محض ڈر اور خوف کی وجہ سے نہیں۔ جب کہ مرزا قادیانی نے جن جن کے بارے میں ایسی پیش گوئی کی وہ مرزا پر ایمان نہیں لائے بلکہ ان کی مخالفت آخر تک باقی رہی۔
Flag Counter