Maktaba Wahhabi

99 - 263
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے،حقیقت میں اس شخص نے اللہ سے اس کے عظیم ترین نام کے وسیلہ سے سوال کیا ہے کہ جب اس کے واسطہ سے اللہ سے دعاء کی جاتی ہے تو وہ قبول کر لیتا ہے اور جب اس کے واسطہ سے سوال کیا جاتا ہے تو عطا فرماتا ہے۔ اور ایک روایت میں ہے: ’’لقد سألت اللّٰہ عز وجل باسمہ الأعظم۔‘‘ حقیقت میں تم نے اللہ سے اس کے عظیم ترین نام کے واسطہ سے سوال کیا ہے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے راویت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا،پھر اس نے یوں دعاء کی کہ: ’’اے اللہ میں تجھ سے اس وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں ،تیرے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ،تو احسان فرمانے والا،آسمانوں اور زمین کو از سرِ نو وجود بخشنے والاہے،اے جلال و عظمت اور کرم والے،اے زندہ،اے تھامنے والے۔‘‘تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لقد دعا اللّٰہ باسمہ العظیم الذي إذا دعي بہ أجاب،
Flag Counter