Maktaba Wahhabi

218 - 263
مظلوم کی دعاء،اورانصاف پرور امام(حاکم)کی دعاء۔ ۹- نیک اولاد کی دعاء: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے: ’’إذا مات الإنسان انقطع عملہ إلا من ثلاث: إلا من صدقۃٍ جاریۃٍ،أو علمٍ ینتفع بہ،أو ولدٍ صالحٍ یدعو لہ‘‘[1] جب انسان مرجاتا ہے تو اس سے اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے،سوائے تین چیزوں کے: صدقۂ جاریہ ،یا کوئی علم جس سے فائدہ اٹھایا جائے،یا نیک اولاد جو اس کے لئے دعاء کرے۔ ۱۰- نیند سے بیدار ہونے والے کی دعاء جب وہ دعاء ماثور پڑھے: حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:جو شخص رات میں بیدار ہو اور کہے: ’’ لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ ،لا شریک لہ ،لہ الملک،ولہ الحمد،وھو علی کل شيئٍ قدیر،الحمد للّٰہ ،وسبحان اللّٰہ،ولا إلہ إلا اللّٰہ ،واللّٰہ أکبر،ولا حول ولا قوۃ إلا باللّٰہ۔‘‘
Flag Counter