Maktaba Wahhabi

168 - 263
’’ہاں ،دونوں یمانی ستونوں کے درمیان آپ نے نماز پڑھی۔‘‘[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے ،وہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حجر(غیر تعمیر شدہ حصہ)کے بارے میں پوچھاکیا وہ بیت اللہ شریف کا حصہ ہے ؟ آپ نے فرمایا: ہاں ،میں نے عرض کیا کہ پھر لوگوں نے اسے خانۂ کعبہ میں شامل کیوں نہیں کیا؟ فرمایا:’’تمہاری قوم کے پاس خرچ کم پڑگیا۔‘‘[2] چنانچہ جس نے حجر(غیر تعمیر شدہ حصہ)کے اندر دعاء کی اس نے خانۂ کعبہ میں دعاء کی ،کیوں کہ سابقہ احادیث کی روشنی میں حجربھی خانۂ کعبہ ہی کا حصہ ہے۔ ۳-حج اور عمرہ کرنے والے کا صفا و مروہ پر دعاء کرنا: حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے سلسلہ میں اپنی طویل حدیث میں فرماتے ہیں : پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دروازہ سے کوہ صفا کی طرف نکلے،
Flag Counter