Maktaba Wahhabi

136 - 263
’’ثنتان لا تردان،أو قلما تردان: الدعاء عند النداء،وعند البأس حین یلحم بعضھم بعضا‘‘[1] دو وقت ایسے ہیں جن میں دعائیں رد نہیں کی جاتیں ،یا کم ہی رد کی جاتی ہیں : اذان کے وقت کی دعاء اور جنگ کے وقت جب بعض بعض کو توڑتا ہے۔ ۹- ہر شب کی ایک خاص گھڑی میں : حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’إن في اللیل لساعۃ ،لا یوافقھا رجل مسلم یسأل اللّٰہ خیراً من أمر الدنیا والآخرۃ إلا أعطاہ إیاہ ،وذلک کل لیلۃ‘‘[2] رات میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دنیا وآخرت کی بھلائی
Flag Counter