Maktaba Wahhabi

206 - 263
مِنْکُمْ وَإِذْ زَّاْغَتِ الْأَبْصَاْرُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاْجِرَ وَتَظُنُّوْنَ بِاللّٰہِ الظُّنُوْنَاْ،ھُنَاْلِکَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَزُلْزِلُوْا زِلْزَاْلاً شَدِیْداً﴾ [1] اے ایمان والو!اللہ نے جو احسان تم پر کیا اسے یاد کرو،جب کہ تمہارے مقابلہ کو فوجیں آئیں ،پھر ہم نے ان کے اوپر تیزو تند آندھی اور ایسے لشکر بھیجے جنھیں تم نے دیکھا ہی نہیں(یعنی فرشتے)،اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ سب کچھ دیکھتا ہے،اور جب کہ دشمن تمہارے پاس اوپر سے اور نیچے سے چڑھ آئے،اور جب کہ آنکھیں پتھرا گئیں اور کلیجے منہ کو آگئے،اور تم اللہ کی نسبت طرح طرح کے گمان کرنے لگے،یہیں مومن آزمائے گئے اور پوری طرح جھنجھوڑ دیئے گئے۔ (ح)غزوئہ حنین کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء: حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ غزوئہ حنین میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جنگ کے تعلق سے اپنی حدیث میں فرماتے ہیں کہ : جب انھوں(دشمنوں)نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گھیر لیا تو آپ اپنے خچر سے اترے اور
Flag Counter