Maktaba Wahhabi

198 - 263
اس نے مجھ سے ضرور محبت کی ۔[1] (ج)حضرت عروہ بن ابو الجعد البارقی کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء: اور وہ اس طرح کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا تاکہ اس سے وہ اپنے لئے ایک بکری خرید لیں ،چنانچہ انھوں نے اس دینار سے دو بکریاں خریدیں ،اور ایک بکری کو پھرایک دینار کے عوض فروخت کر دیا اور ایک دینار اور ایک بکری لے کر واپس آئے ،تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے ان کی تجارت میں برکت کی دعاء فرمائی ،چنانچہ اگر وہ مٹی بھی خریدتے تو انہیں اس میں نفع ہوتا ۔[2] اور مسند امام احمدمیں ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعاء فرمائی: ’’ اللھم بارک لہ في صفقۃ یمینہ۔‘‘ اے اللہ!ان کے لئے ان کے ہاتھ کے سودے میں برکت عطا فرما۔ چنانچہ وہ کوفہ میں کھڑے ہوتے اور اپنے گھر والوں میں واپس ہونے سے
Flag Counter