Maktaba Wahhabi

110 - 263
(۱۰)- دعاء کو تین مرتبہ دہرانا: حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خانۂ کعبہ کے پاس نماز پڑھ رہے تھے،اور ابو جہل اور اس کے کچھ ساتھی وہیں بیٹھے ہوئے تھے،اتنے میں انھوں نے آپس میں ایک دوسرے سے کہا: تم میں سے کون فلاں کے اونٹوں کی اوجھڑی لائے گا اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)جب سجدہ میں جائیں گے تو ان کی پشت پر رکھے گا؟ چنانچہ ان میں سے سب سے بدبخت اور پلید شخص اٹھ کھڑا ہوا اور اوجھڑی لے آیا،اور پھر دیکھتا رہا یہاں تک کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں گئے تو اوجھڑی آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان آپ کی پشت پر رکھ دیا،(ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں)اور میں یہ منظر دیکھتا رہا‘ لیکن کچھ نہ کر سکتا تھا ‘ کاش مجھے کچھ طاقت ہوتی(تو میں انہیں بتاتا)فرماتے ہیں : پھر وہ ہنسنے لگے اور لوٹ پوٹ ہوکر ایک دوسرے پر گرنے لگے،اور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں تھے،آپ اپنا سر نہیں اٹھا سکتے تھے یہاں تک کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا(بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)آئیں اور اوجھڑی کو آپ کی پشت سے ہٹایا،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا،اور پھر فرمایا:’’ اللھم علیک بقریش‘‘،اے اللہ تو قریش کو پکڑ لے(تین مرتبہ)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
Flag Counter