ویوم الوشاح من تعاجیب ربنا ألا إنہ من بلدۃ الکفر أنجاني ترجمہ:اور کمر بند کا دن ہمارے رب کے عجائب میں سے ہے،سنو!اسی نے مجھے کفرستان سے نجات دلائی ہے۔ عائشہ فرماتی ہیں کہ: میں نے اس لونڈی سے کہا : تیراکیا معاملہ ہے کہ جب بھی تو میرے پاس آکر بیٹھتی ہے یہ شعر ضرور پڑھتی ہے؟ فرماتی ہیں کہ اس پر اس لونڈی نے مجھے یہ ساری کہانی کہہ سنائی ۔[1] یہ اس کے اسلام لانے کا سبب تھا،چنانچہ بسا اوقات بعض ضرر رساں چیزیں بھی مفید ہوتی ہیں ۔ ۱۲- اللہ کا ذکر کرکے پاک حالت میں رات گزارنے والے کی دعاء: حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’ما من مسلم یبیت علی ذکر اللّٰہ طاھراً فیتعار من اللیل فیسأل اللّٰہ خیراً من الدنیا والآخرۃ إلا أعطاہ اللّٰہ إیاہ‘‘[2] |
Book Name | دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مکتب توعیۃ الجالیات بقبۃ القصیم |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 263 |
Introduction |