Maktaba Wahhabi

135 - 263
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ثنتان لا تردان،أو قلما تردان: الدعاء عند النداء،وعند البأس حین یلحم بعضھم بعضا۔‘‘ دو وقت ایسے ہیں جن میں دعائیں رد نہیں کی جاتیں ،یا کم ہی رد کی جاتی ہیں : اذان کے وقت کی دعاء اور جنگ کے وقت جب بعض بعض کو توڑتا ہے۔ اور ’’موسیٰ عن رزق عن ابی حازم عن سھل بن سعد‘‘ کے طریق سے مروی حدیث میں ہے: ’’ووقت المطر‘‘ ،یعنی بارش کے وقت،اور مستدرک حاکم کے الفاظ ہیں :’’وتحت المطر‘‘ اور بارش کے نیچے۔[1] ۸-اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے صف آرائی کے وقت: حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter