Maktaba Wahhabi

225 - 263
تیری ذات پاک ہے،بے شک میں ظلم کرنے والوں میں سے ہوں ،جو بھی مسلمان کسی بھی چیز میں یہ دعاء پڑھتا ہے اس کی دعاء ضرور قبول ہوتی ہے۔ ۱۴-مصیبت زدہ کی دعا جب وہ دعاء ماثور پڑھے: حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ،وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:جس بندہ کو کوئی مصیبت پہنچے اور وہ کہے: ’’إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون،اللھم اجرني في مصیبتي و أخلف لي خیراً منھا۔‘‘ بے شک ہم اللہ کے لئے ہیں اور اللہ ہی کی طرف ہم لوٹنے والے ہیں ،اے اللہ مجھے میری مصیبت میں اجر عطا فرما،اور مجھے اس سے بہتر جانشین عطا فرما۔ تو اللہ تعالیٰ اسے اس کی مصیبت میں اجر دے گا اور اسے اس سے بہتر جانشین عطا فرمائے گا۔ حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں : چنانچہ جب ابو سلمہ کی وفات ہوئی تو میں نے ویسے ہی کہا جیسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کہنے کا حکم دیا تھا،تو اللہ تعالیٰ نے
Flag Counter