Maktaba Wahhabi

125 - 263
اے ہمارے رب!مجھے ‘ میرے ماں باپ کو اور دیگر مومنوں کی مغفرت فرما جس دن حساب ہونے لگے۔ اور حضرت نوح علیہ الصلاۃ والسلام کے سلسلہ میں خبر دیتے ہوئے اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: ﴿رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَلِوَاْلِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِيَ مُؤْمِناً وَّلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاْتِ وَلَاْ تَزِدِ الظَّاْلِمِیْنَ إِلَّاْ تَبَاْراً﴾ [1] اے میرے رب !تو مجھے،میرے ماں باپ کو اور جو بھی ایمان کی حالت میں میرے گھر میں داخل ہوا اور تمام مومن مردوں اور تمام مومنہ عورتوں کی بخش دے،اور کافروں کو سوائے بربادی کے اور کسی چیز میں نہ بڑھا۔ (۲۰)- اپنے ساتھ مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کے لئے بھی دعاء کرے: ارشاد باری ہے: ﴿وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِکَ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاْتِ﴾ [2]
Flag Counter