Maktaba Wahhabi

176 - 263
اور نوح علیہ السلام نے کہا اے میرے رب!تو روئے زمین پر کسی کافر کو بسنے والا نہ چھوڑ،اگر تو انہیں چھوڑ دے گا تو یہ تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے،اور یہ فاجروں اور کافروں کو ہی جنم دیں گے،اے میرے رب!تو مجھے اور میرے والدین اور جو بھی ایمان والا ہو کر میرے گھر میں داخل ہوا،اور تمام مومنوں اور تمام مومنات کو بخش دے،اور کافروں کو سوائے بربادی کے اور کسی چیز میں نہ بڑھا۔ ۳- ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعاء کے سلسلہ میں اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿رَبِّ ھَبْ لِيْ حُکْماً وَأَلْحِقْنِيْ بِالصَّاْلِحِیْنَ،وَاجْعَلْ لِّيْ لِسَاْنَ صِدْقٍ فِيْ الْآخِرِیْنَ،وَاجْعَلْنِيْ مِنْ وَّرَثَۃِ جَنَّۃِ النَّعِیْمِ﴾[1] اے میرے رب !مجھے قوت فیصلہ عطا فرما،اور مجھے نیک لوگوں میں
Flag Counter