Maktaba Wahhabi

127 - 263
سے مانگو،اور جب مدد طلب کرو تو اللہ سے طلب کرو،اور جان لو کہ اگر پوری امت تمہیں کسی طرح کا نفع پہنچانے پر متفق ہو جائے تو تمہیں نفع نہیں پہنچا سکتی مگر اتنا ہی جتنا اللہ نے تمہارے لئے لکھ دیا ہے،اور اگر اس بات پر متفق ہو جائے کہ تمہیں کچھ نقصان پہنچائے تو تمہیں صرف اتنا ہی نقصان پہنچا سکتی ہے جتنا اللہ نے تمہارے لئے لکھ دیا ہے،قلم اٹھا لئے گئے ہیں اور صحیفے خشک ہو گئے ہیں ۔ دوسری بحث:قبولیت دعاء کے مخصوص اوقات اور حالات ۱- لیلۃ القدر: ارشاد باری ہے: ﴿إِنَّاْ أَنْزَلْنَاْہُ فِيْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ ،وَمَاْ أَدْرَاْکَ مَاْ لَیْلَۃُ الْقَدْرِ،لَیْلَۃُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَھْرٍ ،تَنَزَّلُ الْمَلَاْئِکَۃُ وَالرُّوْحُ فِیْھَاْ بِإِذْنِ رَبِّھِمْ مِّنْ کُلِّ أَمْرٍ سَلَاْمٌ ھِيَ حَتَّیٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ﴾ [1]
Flag Counter