Maktaba Wahhabi

208 - 263
چھٹی فصل : مقبول دعائیں ہر وہ شخص جو شروط کی پابندی کرتا ہے،قبولیت دعاء کے موانع سے دور رہتا ہے ،آداب ملحوظ رکھتا ہے،اور قبولیت دعاء کے اوقات اور فضیلت والی جگہوں کی جستجو کرتا ہے،تو ایسا شخص ان لوگوں میں سے ہے جن کی دعاء اللہ تعالیٰ قبول فرماتا ہے ،سنت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے لوگوں کی کئی قسمیں بیان کی ہیں جنھوں نے ان شروط کو ملحوظ رکھا اور اللہ تعالیٰ نے ان کی دعائیں قبول فرمائیں ،ان میں سے بعض لوگ درج ذیل ہیں : ۱-مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی کے لئے اس کی عدم موجودگی میں دعاء کرنا: حضرت ام درداء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے صفوان سے کہا: ’’ کیا آپ اس سال حج کرنا چاہتے ہیں ؟ ‘‘ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: ہاں ،انھوں نے کہا:ہمارے لئے بھی بھلائی کی دعاء کرنا‘کیوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter