Maktaba Wahhabi

194 - 263
اور وہ دعائیں جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائیں اور ان کی قبولیت کا مشاہدہ روز روشن کی طرح کیا گیا‘ بے شمار ہیں ،لیکن ان میں سے چند دعائیں بطور مثال درج ذیل ہیں : (الف)حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے لئے آپ کی دعاء: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعاء کرتے ہوئے فرمایا: ’’اللھم أکثر مالہ ،وولدہ،وبارک لہ فیما أعطیتہ،([1])[وأطل حیاتہ،واغفر لہ] ‘‘[2] اے اللہ انہیں زیادہ مال اور خوب اولاد عطا فرما،اور جو تو انہیں عطا فرما اس میں ان کے لئے برکت عطا فرما،انہیں لمبی زندگی دے،اور ان کی بخشش فرما۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں(نبی کریم کی دعاء کے نتیجے میں)اللہ کی قسم!میرے پاس بہت زیادہ مال ہے،اور میری اولاد اور میری اولاد کی
Flag Counter