Maktaba Wahhabi

22 - 263
ہیں وہ جلد ہی ذلیل ہوکر جہنم میں داخل ہوں گے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ قُلْ إِنَّ صَلَاْتِيْ وَنُسُکِيْ وَمَحْیَاْيَ وَمَمَاْتِيْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَاْلَمِیْنَ،لَاْ شَرِیْکَ لَہُ وَبِذٰلِکَ أُمِرْتُ وَأَنَاْ أَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ﴾[1] آپ کہہ دیجئے کہ یقینا میری نماز،اور میری قربانی،اور میراجینا اور میرا مرنا سب اللہ رب العالمین کے لئے ہے،اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں ۔ دوسری قسم: دعاء سوال(دعاء طلب): دعاء سوال یا دعاء طلب اس چیز کی طلب کو کہتے ہیں جو دعا ء کرنے والے کو نفع پہنچائے،خواہ کسی نفع کا حصول ہو،یا کسی نقصان سے بچاؤ،یا حاجات طلبی،دعاء سوال میں درج ذیل تفصیلات ہیں : (الف)اگر دعاء سوال کا صدور کسی بندے سے مخلوقات میں سے اپنے ہی
Flag Counter