Maktaba Wahhabi

258 - 263
نے توبہ کیا ہے جب کہ اس نے توبہ نہیں کیا۔ دوسری حالت:یہ ہے کہ وہ اپنے دل سے معصیت کو ترک کرنے والا ہو،اور اللہ سے خالص توبہ کا سوال کرے ،اور اپنے رب سے اس بات کا پختہ عہد وپیمان کرے کہ اب وہ کبھی گناہ کی طرف پلٹ کر نہ آئے گا،کیوں کہ اس چیز کا عزم کرنا اس پر واجب و ضروری ہے،تو اس صورت میں اس کا ’’ میں اللہ سے توبہ کرتا ہوں ‘‘ کہنا اس کے فی الوقت کئے گئے عزم کی عکاسی کرتا(خبر دیتا)ہے۔[1] (۳)- اللہ سے جنت کا سوال کرنا اور جہنم سے اس کی پناہ مانگنا: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا:’’ماتقول في الصلاۃ؟‘‘تم نماز میں کس چیز کی دعاء کرتے ہو؟ اس شخص نے کہا: میں تشہد(التحیات للّٰہ۔۔)پڑھتاہوں ،اور پھر اللہ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور جہنم سے اس کی پناہ مانگتا ہوں ،لیکن اللہ کی قسم میں نہ آپ کی گنگناہٹ جانتا ہوں اور نہ ہی معاذ کی(یعنی میں نہیں جانتا کہ آپ اور معاذ اپنی نمازوں میں کیا دعاء کرتے
Flag Counter