Maktaba Wahhabi

151 - 263
میں نے تیس سے زائد فرشتوں کو دیکھا کہ وہ ان الفاظ کے لئے جلدی کررہے تھے کہ سب سے پہلے کون اسے لکھ لے۔ ۲۱-نماز میں آمین کہنے کے وقت جب آمین فرشتوں کی آمین کے موافق ہو جائے: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إذا أمن الإمام فأمنوا،فإنہ من وافق تأمینہ تأمین الملائکۃ غفر لہ ما تقدم من ذنبہ‘‘[1] جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو،کیوں کہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے موافق ہو جائے گی اس کے پچھلے سارے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ نیز حضرت ابو ہریرہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إذا قال الإمام: ﴿ غَیْرِالْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَاْ الضَّاْلِّیْنَ﴾ فقولوا : آمین،فإنہ من وافق قولہ قول الملائکۃ غفر لہ
Flag Counter