دعاء قبول فرما ئی اور ان عورتوں کے داؤپیچ ان سے پھیر دیئے،یقینا وہ سننے والا جاننے والا ہے۔ ۹- موسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام: اللہ عز وجل نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعاء کے سلسلہ میں ارشاد فرمایا: ﴿قَاْلَ رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ،وَیَسِّرْ لِيْ أَمْرِيْ،وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَاْنِيْ،یَفْقَھُوْا قَوْلِيْ،وَاجْعَلْ لِّيْ وَزِیْراً مِّنْ أَھْلِيْ ،ھَاْرُوْنَ أَخِيْ،اشْدُدْ بِہِ أَزْرِيْ،وَأَشْرِکْہُ فِيْ أَمْرِيْ،کَيْ نُسَبِّحَکَ کَثِیْراً وَّنَذْکُرَکَ کَثِیْراً،إِنَّکَ کُنْتَ بِنَاْ بَصِیْراً،قَاْلَ قَدْ أُوْتِیْتَ سُؤْلَکَ یَاْ مُوْسَیٰ﴾ [1] حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے میرے رب!میرا سینہ میرے لئے کھول دے،اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے،اور میری زبان کی گرہ بھی کھول دے،تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں ،اور میرے کنبہ میں سے میرا ایک وزیربنادے،یعنی میرے |
Book Name | دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مکتب توعیۃ الجالیات بقبۃ القصیم |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 263 |
Introduction |